Saturday, December 21, 2024

Zero Meter Shohar Heart Touching Story-700 A plan to Stop the Wedding with a Comedic Twist

Share

Urdu Introduction

میرا نام نیہا ہے میں ٹھیک 9:00 بجے ہال میں پہنچ چکی تھی جہاں پر منگنی کی رسم ادا کی جا رہی تھی۔ heart touching story اس شخص کو ایک حسین لڑکی کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر میرے تو بدن میں آگ سی لگ گئی۔ میں اسٹیج پر چڑھ گئی۔ سامنے بیٹھے نوجوان کو میں نے کہا کہ تمہیں شرم نہیں آتی؟ محبت تم نے کسی اور کے ساتھ کی شادی اس لڑکی کے ساتھ کر رہے ہو۔ میں بھی دیکھتی ہوں، تم کیسے اس سے منگنی کرتے ہو۔

وہ نوجوان فوراً کھڑا ہو گیا، کہنے لگا، محترمہ آپ کون ہیں؟ میں آپ کو نہیں جانتا۔ میں نے کہا، تم نے جو کچھ میری دوست کے ساتھ کیا ہے، میں تمہیں کسی اور لڑکی کی زندگی برباد نہیں کرنے دوں گی۔

محبت تم نے میری دوست سے کی اور اسے چھوڑ کر تم اس لڑکی سے منگنی کر رہے ہو۔ یاد رکھو، میرے ہوتے ہوئے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، میں کسی بھی دوسری لڑکی کو تمہارے دھوکے میں نہیں آنے دوں گی میری بات سن کر وہ لڑکی بھی کھڑی ہو گئی جو کہ اب کبھی مجھے اور کبھی اس نوجوان کو دیکھ رہی تھی۔ وہ کہنے لگی،ہ کون ہے؟ تو وہ کہنے لگا،،

مجھے لگتا ہے شاید پاگل خانے  سے آئی ہے، جو منہ میں آ رہا ہے بک رہی ہے۔ رانیہ، میں اس کو نہیں جانتا یہ کون ہے۔ میں نے  کہا، دیکھو، میں تم جیسے لڑکوں کی چال بازیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہوں، تمہاری شادی ہوگی تو صرف اور صرف میری دوست سے ہوگی کیونکہ تم نے اس کی زندگی برباد کی ہے۔ اس لیے اب

عزت بھی اسے تم ہی دو گے،
ابھی میں بات کر ہی رہی تھی جب اس لڑکی کے والدین لڑکے کے والد سے کہنے لگے، کیا آپ لوگوں نے تو ہماری بیٹی کی زندگی برباد کرنے کے بارے میں سوچ رکھا تھا؟ شکریہ، اس لڑکی نے آپ کے بیٹے کی اصل شکل ہمیں دکھا دی۔ میں نے کہا، جی انکل،

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیٹی کی زندگی برباد نہ ہو تو اس سے بچ کے رہیں۔ اس سے پہلے کہ وہ لوگ منگنی کی رسم ختم کرکے جائیں، تو وہ نوجوان کہنے لگا، ایک منٹ انکل، پھر مجھ سے کافی غصے سے کہنے لگا، تم کیسے مجھ پر اتنا بڑا الزام لگا سکتی ہو؟ تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے؟

کیا ثبوت ہے تمہارے پاس کہ میں نے تمہاری دوست کی زندگی برباد کی ہے؟ Urdu story


میں نے کہا، چلو میرے ساتھ، تمہیں اپنی دوست سے ملوا دیتی ہوں جو اس وقت تو ہسپتال میں ہے اور میں سیدھا ہسپتال سے یہاں آ رہی ہوں۔ اسی نے مجھے تمہارے بارے میں بتایا تھا کہ آج تمہاری منگنی ہے۔ وہ کہنے لگا، یہ لڑکی جھوٹ بول رہی ہے، نہ میں اسے جانتا ہوں نہ اس کی کسی دوست کو، یہ جان بوجھ کے مجھ پر الزام لگا رہی ہے اور میں نہیں جانتا کہ یہ ایسا کیوں کر رہی ہے۔ میں نے کہا، یہ نوجوان جھوٹ بول رہا ہے، آپ سب لوگ میرے ساتھ چلیں، ابھی آپ کو سارا سچ معلوم ہو جائے گا۔

لڑکی کا باپ بہت غصے میں آ چکا تھا، وہاں پر آئے ہوئے مہمان سب آپس میں باتیں کرنے لگے اور وہ کہنے لگا، جتنا میں جان چکا، اتنا کافی ہے، مجھے اپنی بیٹی کی منگنی اس شخص کے ساتھ نہیں کرنی

۔
بھلا کوئی لڑکی کیوں اتنی بڑی بات آ کر محفل میں کرے گی؟ یقیناً آپ کے بیٹے کا کوئی نہ کوئی قصور تو ہوگا۔ یہ کہہ کر انہوں نے اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور وہاں سے چلے گئے۔ میرا کام بھی ہو چکا تھا، میں نے کہا، اگر اپنی منگنی کا سوگ منانا ہے تو ہسپتال جا کر اس لڑکی کی خیریت بھی پوچھ لینا، جسے تم نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ 

Heart Touching Story

This is a heart touching story filled with both emotions and laughter. ilmikhazana.com A girl is heartbroken when her best friend’s fiancé breaks his promise to marry her and decides to marry someone else. Determined to stand up for her friend, the heartbroken girl’s best friend rushes to the wedding venue to stop the engagement. But things take a hilarious turn when, in her haste, she accidentally ruins the wrong engagement! With two events happening at the same wedding hall, what was meant to be a serious confrontation quickly becomes a funny mix-up.

Heart Touching Story a Plan to stop wedding

This Urdu kahani captures the essence of friendship and love with a comedic twist, making it a delightful Urdu story for everyone.

To find out how the rest of the story unfolds, make sure to watch the full video! This is a must-watch, filled with emotions and light comedy that you won’t want to miss.. Find out More Stories https://tinyurl.com/bds5wcx2

Thanks to Visit our Site Stay Tunned with us

Author

  • Urdu Story Teller

    I am a passionate content creator and storyteller with over five years of experience in various genres, including health, entertainment, and Islamic topics. Through my multiple YouTube channels, I engage audiences with captivating stories and insightful tips aimed at inspiring and informing. Alongside my video content, I maintain a blog where I explore diverse subjects and share valuable insights with my readers. I am committed to continuous growth and connection with my audience while exploring new opportunities in digital content creation. In my free time, I enjoy learning about business strategies and personal development.

    View all posts
Urdu Story Teller
Urdu Story Teller
I am a passionate content creator and storyteller with over five years of experience in various genres, including health, entertainment, and Islamic topics. Through my multiple YouTube channels, I engage audiences with captivating stories and insightful tips aimed at inspiring and informing. Alongside my video content, I maintain a blog where I explore diverse subjects and share valuable insights with my readers. I am committed to continuous growth and connection with my audience while exploring new opportunities in digital content creation. In my free time, I enjoy learning about business strategies and personal development.

Read more

Local News

error: Content is protected !!